ابنا: سکیورٹی فورسز کے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں گذشتہ چند روز سے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور اب تک دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جروبی سیکٹر میں صبح ہونے والے آپریشن میں 15 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ایک جوان شہید ہو گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲